• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ آج حیدرآباد ہائی کورٹ بار کا دورہ کریں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سانحہ کوئٹہ کے شہداءسے تعزیت اور حیدرآباد کی عدالتوں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے حیدرآباد ہائی کورٹ بار کی دعوت پر آج (بدھ ) کو سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ اور حیدرآباد ہائی کورٹ بار کا دورہ اور شہداءکوئٹہ کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے صدر ایاز تنیو نے جنگ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلا اور دیگر افراد کی تعزیت کے لئے حیدرآباد ہائی کورٹ بار آرہے ہیں، اس موقع پر حیدرآباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے بعد ججز، وکلا اور عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال سمیت سیکورٹی کی فراہمی  اور بار کے فنڈز کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اور سول کورٹ بلڈنگ میں سیکورٹی کے حوالے سے خامیاں ہیں، ہماری دعوت پر حیدرآباد پولیس، اسپیشل برانچ اور کرائم برانچ کی ٹیموں نے دورے کرکے تینوں عدالتوں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جوائنٹ رپورٹ تیار کی ہے جس میں خامیوں کی نشاندہی اور جدید سیکورٹی آلات کی فراہمی کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سے اس حوالے سے اقدامات اور فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی۔
تازہ ترین