• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ دو مراحل پر مشتمل تصدیقی عمل ہوگا، جے ڈی وینس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ دو مراحل پر مشتمل تصدیقی عمل ہوگا، توقع ہے کہ آبنائے ہرمز طویل عرصے تک ٹول فری رہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ابھی بہت ساری تفصیلات پر کام کرنا ہے، ہم دیکھیں گے کہ تہران کن معاملات میں رعایت دینے پر آمادہ ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ دستخطی تقریب میں ایرانی نمائندوں کی وسیع نمائندگی موجود ہونے کی توقع ہے، امید ہے معاہدے کا مسودہ اسی ہفتے جاری کر دیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ خیال ہے کہ اسرائیل میں کچھ لوگ معاہدے کو پسند کر رہے ہیں، یقیناً نئے مشرق وسطیٰ مذاکرات کی میز پر اسرائیل کے لیے بھی ایک کرسی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید