• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: مبینہ انرجی ڈرنک پینے سے نوجوان جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں مبینہ طور پر انرجی ڈرنک پینے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ڈرنک پینے کے بعد طبیعت بگڑ گئی تھی، جو اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) عبدالنصیر نے کہا ہے کہ گھر کے 5 افراد نے 1 ہی مشروب استعمال کیا جن میں سے 1 متاثر ہوا۔

عبدالنصیر کا کہنا ہے کہ مختلف دکانوں سے مشتبہ انرجی ڈرنک کے نمونے حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ضلع ہنگو میں مبینہ طور انرجی ڈرنک پینے کے بعد ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 بچوں کی حالت غیر ہونے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام واقعات سے متعلق نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گی

قومی خبریں سے مزید