ملک میں صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم صفر کل ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم صفر جمعرات 16 جولائی کو ہوگی۔
ٹائمز آف انڈیا کو بحر ہند میں بھارتی حاکمیت کا سپنا خطرے میں نظر آنے لگا، مالدیپ کے صدر کی علاقائی تنظیم سارک کی بحالی کی حمایت نے بھارتی میڈیا کو انگاروں پر لٹا دیا۔
حکومت پاکستان نے ہالینڈ میں متعین پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں اپنا مستقل مندوب مقرر کر دیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دفاعی تعاون کو متعلقہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
آٹو پارٹس کی مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملنے سے ہزاروں افراد کو روزگار میسر آئے گا، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوسکے گا: کامران خان
پولیس کے مطابق چوری کیس میں نامزدملزم ،سابق ہیڈ محرر، فہیم انڑ کی نشاندہی پر زیورات برآمد کیے گئے۔
ملتان میں پندرہ سالہ وسیم عباس کی موت کے بعد معاملہ صرف ایک بچے کی ہلاکت تک محدود نہیں رہا۔ نہ جانے ایسے کتنے ہی وسیم یتیم خانوں سے باہر بھیجے گئے ہیں اور ان سے کیا مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
رحیم یار خان کی نور کالونی میں 4 سالہ بیٹے پر ماں کے تشدد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔
ملزم نے 50 لاکھ سے زائد جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے، مبینہ فراڈ نیٹ ورک کے لیے خاندان کے 16 بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔
جسٹس اعجاز انور نے سوال کیا کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کوششیں جاری ہے، جیو فینسنگ کی ہے۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس اور رضوان چپاتی کو عدالت میں پیش کیا۔
کمیشن کی رائے کے بعد متعلقہ ایس ایچ اوز، انویسٹی گیشن افسر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ جوڈیشنل کمیشن کی سفارشات پر مکمل عملدر آمد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے دارالحکومت کی ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر نے گھر میں کام کرنے والی 12 سال کی زینب کو ڈنڈے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔