• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا بجٹ پیش کردیا گیا، حجم 1089 ارب روپے ہے، وزیر خزانہ بلوچستان

اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب 

بلوچستان اسمبلی میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کردیا، سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 1089 ارب روپے ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مشکل حالات میں سرکاری مراعات میں کمی کو یقینی بنایا ہے، بجٹ میں ہماری ترجیحات تعلیم، صحت اور امن وامان ہے، حکومت صوبے کی ترقی کےلیے درست سمت میں گامزن ہے، حکومت کے اقدامات صرف کاغذوں پر نہیں عملی طور پر نظر آ رہے ہیں۔

میر شعیب نے کہا کہ سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 1089 ارب روپے ہے، بجٹ میں جنرل پبلک سروس کےلیے 270 ارب 53 کروڑ روپے، صحت کے لیے 73 ارب 99 کروڑ، تعلیم کیلئے157ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 امن و امان کیلئے 107ارب 99 کروڑ روپے، سوشل پروٹیکشن کیلئے 15ارب 13 کروڑ اور ہاؤسنگ کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

غیر ترقیاتی اخراجات کاتخمینہ 797 ارب 80 کروڑ اور ترقیاتی مد میں 291 ارب 55 کروڑ روپے کی تجویز ہے، وفاقی گرانٹس کے تحت منصوبوں سے 30 ارب 61 کروڑ روپے موصول ہونے کی توقع ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ نے 2026-27 کے مجوزہ بجٹ دستاویزات کی منظوری  دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید