• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کرکے 5 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا۔

اسرائیل نے اپنے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے جس میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، 1 کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے صبح 6 بجے اسرائیلی ٹینک کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے ٹکڑے لگنے سے 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جس کے کچھ ہی دیر بعد لبنانی تنظیم نے ایک اور ڈرون حملہ کیا اس میں ایک اور فوجی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے دوسرا حملہ زخمی اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی پر کیا گیا، جس کے بعد تمام زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید