• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی ترجمان اور سعودی وفد کی عمان میں ملاقات، علاقائی سلامتی و استحکام پر بات چیت



فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی پر یمن کے حوثی ترجمان اور سعودی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

حوثی ذرائع کے مطابق حوثی سیاسی بیورو کے ترجمان محمد عبدالسلام کی عمان میں سعودی وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام میں پیش رفت پر بات ہوئی۔

قطری ٹی وی کے مطابق یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اور عمانی حکام نے دونوں فریقوں پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوامِ متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللّٰہ کے بعض عہدے دار بھی عمان میں موجود ہیں، جہاں ممکنہ طور پر مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید