• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنادیا، سینٹ کام

امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنادیا اور دو جہازوں پر دھاوا بول کر احکامات ماننے پر مجبور کردیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ دعویٰ تازہ بیان میں کیا جس کے مطابق امریکا نے بارہ تجارتی جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کردیا ہے۔ 

امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔ 

بیان کے مطابق مشرقی افریقا کے ملک Comoros کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی چار مینار پر بحیرہ عرب میں دھاوا بولا گیا اور جہاز کی توثیق کے بعد اسے جانے کی اجازت دیدی گئی۔

سینٹکام نے امریکی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام پر موزمبیق کے پرچم بردار جہاز ایم ٹی لیوین کو خلیج اومان میں چوبیس جولائی کو ناکارہ بنایا، یہ جہاز ایران کی جانب رواں دواں تھا تاہم اب اسے ناکارہ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید