• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، سمر کیمپ میں 10 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے سیاحتی مقام پر لگے سمر کیمپ میں موجود 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے سیاحتی پہاڑی مقام شدید متاثر ہوا ہے۔ 

چینی میڈیا کے مطابق سیاحتی مقام پر لگے سمر کیمپ میں موجود 10 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

راستے بند ہونے سے سمر کیمپ میں موجود کئی لوگ پھنس گئے۔

رپورٹس کے مطابق امدادی کارروائیوں میں سیاحتی مقام سے 174 لوگوں کو نکال لیا گیا۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید