امریکا نے حزب اللّٰہ سے منسلک افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے لئے فنڈز جمع کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنا لبنان کے امن کے لیے ضروری ہے۔
حزب اللّٰہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق محمود قماطی پر ایران سے رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے۔
اسی طرح لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سلیمان فرنجیہ پر حزب اللّٰہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔
پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکی اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔
پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکی اور غیر ملکی اداروں کو سزا ہوسکتی ہے۔
نامزد افراد کے ساتھ لین دین کرنے والے بینک بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔