• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شندے نے ٹی وی پروڈیوسرز کو وائٹ کالر مافیا کہہ دیا

بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ٹی وی انڈسٹری کے پروڈیوسرز کو ’وائٹ کالر مافیا ‘ کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شندے نے ایک بار پھر ٹی وی انڈسٹری کے پروڈیوسرز کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز فنکاروں کو دباؤ میں رکھتے ہیں، ان کی ادائیگیاں روکتے ہیں اور جو لوگ فنکاروں کا ساتھ دیتے ہیں انہیں بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے شکوہ کیا کہ بھابھی جی گھر پر ہیں، تنازع کے دوران ساتھی فنکار ساتھ چھوڑ گئے اور میں تنہا رہ گئی۔

تنازع اُس وقت خبروں کی زینت بنا جب شلپا شندے نے پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ میں نے 10 سال قبل پروڈیوسر سنجے آر کوہلی کے خلاف جنسی ہراسانی کا جو مقدمہ درج کروایا تھا وہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔

اداکارہ کا مزید کہا تھا کہ میں نے یہ قدم صرف اس لیے اٹھایا کہ مجھ پر ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کےلیے دباؤ تھا، جو مجھے دوسری پروڈکشنز کے ساتھ کام کرنے سے روکتا تھا۔

شلپا شندے نے اعتراف کیا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، مردوں کے حقوق کی تنظیم نے پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے بھی اس معاملے کی حقیقی تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تنظیم نے کہا کہ جھوٹے الزامات کسی فرد کی زندگی، ساکھ اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ ایسے واقعات حقیقی متاثرین کے لیے انصاف حاصل کرنا بھی مشکل بنا دیتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید