• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کیے جانے کا دعویٰ، ایران کی تردید

امریکی اخبار کے مطابق ایران نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا، تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکا ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔

اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے پر ثالثوں کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔

ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید