• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انٹیلی جنس سے سیکڑوں ملازمین نکالنے کا منصوبہ تیار

امریکا کے قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ڈی این آئی) بل پُلٹے نے ادارے سے سیکڑوں ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی نشریاتی ادارے  سی این این کی رپورٹ کے مطابق بل پُلٹے نے عہدہ سنبھالتے ہی تمام ملازمین کی فہرست طلب کی تاکہ ممکنہ برطرفیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی این آئی نے گزشتہ روز ادارے کا دورہ کیا اور عملے اور قانونی مشیروں سے اس معاملے پر ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی این آئی نے ادارے میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفیوں اور افرادی قوت میں کمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل پلٹے کے اس اقدام پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تنقید کی اور اُن کی اہلیت پر سوالات اٹھائے ہیں،کانگریس مین جم ہائمز نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی پلٹے کے فیصلے کی سخت نگرانی کرے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عہدے پر پر عارضی تقرری کی تھی جبکہ مستقل تقرری کا معاملہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

ادارے سے ملازمین کی برطرفی اور افرادی قوت میں کمی کی حوالے سے خبریں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں جب پہلے ہی انٹیلی جنس اداروں کے عملے میں نمایاں کمی کی جاچکی ہے۔

بل پلٹے نے تلسی گبارڈ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے گزشہ ماہ استعفیٰ دیا تھا، سابقہ خاتون سربراہ بھی اپنے دور میں عملے میں تقریباً 40 فیصد کمی کرچکی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید