• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن T20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آئرلینڈ کو شکست

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 140رنز اسکور کئے، ایزی شارپ نے 36، بروک ہالیڈے نے 34 اور کپتان میلی کیر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، اورلا اور کارا مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم کی بیٹرز اورلا اور گیبی لوئیس نے دوسری وکٹ پر 110رنز کی شراکت سے ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کی مگر ان دونوں کے اوپر تلے آؤٹ ہوتے ہی آئرش ٹیم اپنی منزل کھو بیٹھی۔

اورلا نے 59 اور گیبی لوئیس نے 58 رنز اسکور کئے، آخری اوور میں جیت کیلئے آئرلینڈ کو 15 رنز درکار تھے مگر وہ ہدف حاصل نہ کرسکیں اور 4 وکٹ پر 136 رنز ہی اسکور کیے۔

میلی کیر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید