ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ یہ نہیں سوچتے اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو وہ آج اس مایوسی کی حالت تک نہ پہنچتے۔
اپنے بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ہم امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، بہتر ہے وہ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج مختلف انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ بھی کہیں، عمل تو ہمیں ہی کرنا ہے۔