• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں سیکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھیں گے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون پر قبضہ برقرار رکھےگی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم نے لبنان میں سیکیورٹی زون قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے جتنا وقت درکار ہوگا، قبضہ برقرار رکھیں گے۔

دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر حملے روکنے کا حکم دیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید