• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی مسلسل سفارتی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔



















سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس پیش رفت کے تحت تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی، محاصرے کے خاتمے، بعض منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایران کے لیے ایک بڑے تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبے کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پیش رفت حوصلہ افزا ہے، تاہم اس معاہدے کا پہلا حقیقی امتحان لبنان ڈی کنفلیکشن سیل ہو گا، جو فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی راہ مزید ہموار ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید