• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی وینس نے امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی نوید سنادی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی نوید سنادی ہے۔

برگن اسٹاک میں گفتگو کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں مختلف امورپر کام کررہی ہیں، ایران کے ساتھ بہت سے معاملات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تیکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، ہم لبنان میں کشیدگی میں کمی کےلیے طریقہ کار پر گفتگو کررہے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مذاکرات میں ایرانی وفد کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی، آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے، تکنیکی گفتگو آنے والے ہفتوں اور دنوں میں جاری رہے گی۔

جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ جوہری معائنہ کاروں کی تعیناتی ممکنہ طور پر اسی ہفتے شروع ہو سکتی ہے، آج ہی اس کا آغاز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک کامیاب حتمی معاہدے کے لیے ایک بہت مضبوط بنیاد رکھی ہے، ہم علاقائی جنگ بندی چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران کے غیر منجمد اثاثے ایرانی عوام کے کام آئیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ جواب نہ دیں اور حقائق کو درست نہ کریں، چاہتے ہیں ایران لبنان میں حزب اللہ کو کنٹرول میں رکھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لبنان معاملے پر مناسب ہم آہنگی یقینی بنانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ لبنا ن میں تمام فریقین کے سیکیورٹی خدشات پر کام کیا جائے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایسا نظام قائم کرنا چاہتے تھے جس کے تحت ایرانی اثاثے ایرانی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں، ایسا نظام چاہتے تھے جس کے تحت ایرانی اثاثےدہشت گردی کی مالی معاونت کے لیےاستعمال نہ ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید