انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر ایلکس ہارٹلی اور کیٹ کراس نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ شیڈول میں بھارت کو فائدہ پہنچایا۔
کیٹ گراس نے کہا کہ بھارت کو گارنٹی دی گئی ہے کہ وہ پہلا سیمی فائنل کھیلے گا جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے یہ براڈکاسٹ اور ٹائم زون کے حساب سے موزوں ہے۔
ایلکس ہارٹلی کا کہنا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کو سیمی فائنل کھیلنے کی گارنٹی دی گئی تھی۔
کیٹ کراس کا کہنا تاھ کہ جب بھارت کھیلتا ہے تو سب کچھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے، یہ مضحکہ خیز ہے کہ گورننگ باڈی ایک ٹیم کو ترجیح دے۔