• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کے دیوانے’مارلین بطخ‘ کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں ملی؟

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبال کے دیوانے مداحوں میں سے ایک ’مارلین‘ نامی بطخ اپنی فیملی کے ہمراہ میکسیکو اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میکسیکو سٹی پہنچا تو میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے منتظمین پر زور دیا ہے کہ وہ مارلین کو اپنی فیملی کے ساتھ میچ میں شرکت کی اجازت دیں لیکن منتظمین نے میکسیکو اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے بطخ کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کے بعد مارلین کو لاطینی امریکا کے ایک بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ایک خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ازٹیکا اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی اور اس دوران بے شمار شائقین اس غیر متوقع سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین نے مارلین کو میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رہنے کی اجازت اس لیے نہیں دی کیونکہ فیفا کے قوانین کے مطابق جانوروں کو ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے پیشِ نظر اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اس حوالے سے منتظیمین کے ایک ترجمان نے وضاحت دی ہے کہ مارلین کو خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے صرف اسٹیڈیم کے بیرونی احاطے تک رسائی دی گئی تھی لیکن اسے اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید