• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثروت گیلانی کا اپنی زندگی کے سب سے گہرے دکھ پر اظہارِ خیال

ثروت گیلانی---فائل فوٹو
ثروت گیلانی---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جذباتی تعلقات اور زندگی کے گہرے دکھ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ زندگی کا سب سے بھاری غم ہمیشہ کسی عزیز کی موت سے وابستہ نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات سب سے تکلیف دہ احساس اس شخص کو کھونے کا ہوتا ہے جو زندہ تو ہو، مگر آپ کی زندگی کا حصہ نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی رشتے، دوستی یا جذباتی تعلق کا ختم ہو جانا بھی اتنا ہی دردناک ہو سکتا ہے، کیونکہ ایسے غم کو محسوس کرنے یا اس پر سوگ منانے کے لیے کوئی واضح موقع یا جگہ موجود نہیں ہوتی۔

اداکارہ کے مطابق موت کے بعد انسان کو الوداع کہنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، لیکن جب کوئی زندہ ہو کر بھی زندگی سے دور چلا جائے تو صرف یادیں، ادھورے سوال اور ان کہے جذبات باقی رہ جاتے ہیں، جن سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ جب لوگ ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں یا رابطہ ختم ہو جاتا ہے تو وہ اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، مگر جذباتی طور پر ان کی غیر موجودگی کا درد برقرار رہتا ہے، یہی وہ احساس ہے جو انسان کے لیے سب سے بھاری نقصان بن جاتا ہے۔

اس موقع پر میزبان ندا یاسر نے بھی ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کسی عزیز کے انتقال پر غم منانے کا موقع دیتا ہے، لیکن ٹوٹے ہوئے رشتوں یا ختم ہو جانے والے تعلقات کے دکھ کو تسلیم کرنے کے لیے ایسی کوئی روایت موجود نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید