کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ایک کلو ٹماٹر 300 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر یونس سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئی فصل کی پنیری تیار ہے۔ جولائی سے کاشت شروع ہوگی، مون سون بارشوں میں دس، بیس فیصد پودے ضائع ہوں گے، لیکن یہ چانس لینا پڑتا ہے۔
یونس سومرو نے کہا کہ چاول کی فصل اترتی رہے گی، ٹماٹر کی فصل نومبر تک لگتی رہے گی، ٹماٹر کی پیداوار اپریل تک رہتی ہے، قیمتیں مئی جون تک مستحکم رہتی ہیں۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر نے کا کہنا ہے کہ جولائی کے ان دنوں میں قلت رہتی ہے، اس لئے قیمت بڑھ رہی ہے، ضرورت پوری کرنے کے لئے ایرانی ٹماٹر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا موسم کنٹرول ماحول میں سارا سال مارکیٹ ریٹ پر ٹماٹر فراہم کرسکتا ہے، کنٹرول ماحول کو سرمایہ کاری چاہیے، جس پر کراچی چیمبر اور سندھ حکومت بات چیت کررہی ہے۔
سابق نائب صدر کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ حکومت ماحول دے تو کراچی چیمبر ان منصوبوں پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے، حکومت سستا قرض نہ دے، شراکت داری کا نظام قائم کرنے کا ماحول دے۔
انہوں نے کہا کہ فصل کے نفع یا نقصان کو بانٹنے کا ماڈرن نظام کارپوریٹ اسٹرکچر میں بن سکتا ہے، خوراک کی قلت کے خدشات ہیں، پیداوار بڑھانا اس کا حل ہے۔