• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مومنہ اقبال کی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ، خاموشی توڑنے کا اشارہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار بیان جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو میں حالیہ واقعات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آؤں گی۔

اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند برسوں میں میں اور میرا خاندان بے شمار مشکلات سے گزرا ہے۔

مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ میں نے کئی ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو عوامی تماشہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

انہوں نے اپنے والد کے 2 سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جانے کے بعد سے خاندان مسلسل آزمائشوں اور مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر حقیقت خود سامنے آ جائے گی اور مجھے اُمید ہے کہ تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

مومنہ اقبال نے اپنے پیغام کے اختتام پر لکھا کہ ایک ایک کا بتاؤں گی پھر، ان شاء اللّٰہ، میرا گواہ اللّٰہ ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام نہیں لیا، تاہم یہ ضرور اشارہ دیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تمام حقائق سامنے لے آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید