• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: راہگیر خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو اورنگی ٹاؤن کی پاکستان بازار پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا ہے کہ وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ واقعہ 22 جون 2026ء کی دوپہر رحمت چوک کے قریب پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید