• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوعمر لڑکے کی چھتری سے مشہور چینی ’گلاس برج‘ کا پینل ٹوٹ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چین کے صوبے ہینان میں واقع باؤچوان کلف ورلڈ سیاحتی مقام کے شیشے سے بنے پلیٹ فارم پر ایک نوعمر لڑکے کی جانب سے چھتری کی نوک مارنے سے شیشے کے پینل کی اوپری حفاظتی تہہ میں دراڑ پڑ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیشے سے بنے برج پر دراڑ پڑنے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطاً تمام سیاحوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا۔

انتظامیہ کے مطابق پلیٹ فارم 3 تہوں پر مشتمل حفاظتی شیشے سے تیار کیا گیا ہے، چھتری کی نوک سے پہنچنے والا نقصان صرف اوپری تہہ تک محدود رہا جبکہ نیچے کی دونوں مضبوط تہیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پلیٹ فارم کی مضبوطی یا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور کوئی جانی نقصان بھی پیش نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے متاثرہ شیشے کے پینل کی تبدیلی کے لیے اصل تیار کنندہ ادارے سے نیا پینل منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیشے کی سطح پر کسی بھی نوک دار چیز سے ضرب لگانے یا اسے نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔

واضح رہے کہ باؤچوان کلف ورلڈ سیاحتی مقام کو 2024ء میں چین کے اعلیٰ ترین 5A سیاحتی درجے سے نوازا گیا تھا۔

یہ شیشے سے بنا مشاہداتی پلیٹ فارم بلند پہاڑی کے اوپر واقع ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید