تامل فلموں کے معروف اداکار روی موہن کے چنئی میں واقع گھر میں مبینہ چوری کے مقدمے میں ان کے ڈرائیور راجیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے تفتیش کے بعد اس سے ڈھائی لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، تاہم 10 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تاحال لاپتا ہے، مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقدمہ روی موہن کے منیجر کی شکایت پر 22 جون کو درج کیا گیا، پولیس نے گھر کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لیا۔
اس سے قبل پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ گھر میں کام کرنے والے چند ملازمین اپنے گھروں کو واپس نہیں گئے، جب پولیس موقع پر پہنچی تو گھر میں 2 گھریلو ملازمائیں اور کم عمر لڑکا موجود تھا۔
دوسری جانب، روی موہن اپنی نئی فلم ’کاراتھے بابو‘ کی ریلیز کی تیاری بھی کر رہے ہیں، جو 28 اگست کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
مئی 2026 میں روی موہن نے طلاق کے مقدمے کے باعث فلمیں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں ان کے لوکیش سنیماٹک یونیورس کی فلم’بینز‘ میں شامل ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔