• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے والد نے زینت امان پر تشدد نہیں کیا تھا، فرح علی خان

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے خان کی بیٹی فرح علی خان نے کہا ہے کہ میرے والد نے زینت امان پر تشدد نہیں کیا تھا، تشدد کی افواہوں کو بکواس قرار دیا۔ 

 57 سالہ فرح خان علی جو جیولری ڈیزائننگ اور جواہرات کے کاروبار سے منسلک ہیں نے کہا کہ ان کے والد سنجے خان نے کبھی زینت امان پر تشدد نہیں کیا اور اس حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ سنجے خان اور زینت امان کے تعلقات نے سنجے خان کی ازدواجی زندگی کو متاثر کیا، اس وقت ان کی اہلیہ زرین کٹراک خان کے چوتھے بچے کی پیدائش متوقع تھی۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ زینت امان اور سنجے خان کا نام 1970 کی دہائی میں طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ مختلف رپورٹس کے مطابق، 1979 میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد ان کے تعلقات ختم ہو گئے تھے۔

اب کئی دہائیوں بعد سنجے خان کی بیٹی فرح خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد اور زینت امان نے شادی کی تھی، تاہم بعد میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ فرح نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس تعلق نے سنجے خان اور ان کی اہلیہ زرین کترک خان کی ازدواجی زندگی کو متاثر کیا تھا۔

بھارتی صحافی اور یو ٹیوبر وکی لالوانی کے ساتھ گفتگو کے دوران فرح خان علی سے ان کے والد سنجے خان کی زینت امان سے شادی کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا یہ درست ہے کہ اس وقت انہوں نے زینت امان سے شادی کی تھی۔

فرح خان نے شادی کے ختم ہونے کے بارے میں کہا کہ مسلمانوں میں نکاح کا ایک طریقہ ہوتا ہے اور انہوں نے اسی اسلامی طریقے کے مطابق انہیں طلاق بھی دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید