برطانیہ کے گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی پاکستان حوالگی پر غور کیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ نے پاکستان سے رابطہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا۔ برطانیہ اس کی پاکستان حوالگی پر غور کر رہا ہے، تاہم اس اقدام کی راہ میں 55 سال پرانا قانون رکاوٹ بن رہا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق شبیر احمد کو سخت نگرانی میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی گئی ہے۔