• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت، تعزیتی اجتماع کے لیے دنیا بھر سے وفود آئے

دنیا بھر سے تہران میں آئے وفود نے شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سعودی نائب وزیر خارجہ وليد الخريجی نے وفد کے ساتھ تعزیتی اجتماع میں شرکت کی، اور رہبرِ انقلاب شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

سعودی نائب وزیر خارجہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔

تعزیتی اجتماع میں روس کے سابق صدر دیمتری میدیودو، چین کی قانون ساز اسمبلی کے نائب سربراہ اور قطر کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر سمیت عراق، مصر، فلسطین، قازقستان ،تاجکستان، کرغیزستان، ازبکستان، افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، نکاراگوا، بیلاروس، جارجیا، بنگلادیش اور بھارت کے نمائندوں کی بھی شرکت کی۔

حماس اور حزب اللّٰہ کے وفود نے بھی رہبرِ انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید علی خامنہ ای کے نماز جنازہ میں کئی سربراہانِ مملکت سمیت سو ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید