راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کےکارکنوں کی تھانہ نیوٹاون میں مبینہ ہنگامہ آرائی کے معاملےکی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کےکارکنوں نے10اگست کی رات تھانےمیں مبینہ ہنگامہ آرائی کی تھی جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی اور اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکارجان بچاکربھاگ رہے ہیں۔
فوٹیج میں کچھ لوگوں کوسادہ کپٹروں میں ملبوس اہلکارکوزدو کوب کرتےدیکھاجاسکتاہے۔
پولیس نےون ویلنگ پرمسلم لیگ ن کے6 کارکنوں کوحراست میں لیاتھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کارکنوں کوشخصی ضمانت پرچھڑاکرلےگئےتھے۔
اس واقعےکےبعدایس ایچ اوتھانانیوٹاون غلام اصغر چانڈیو کو بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔
حاصل شدہ فوٹیج کے بارے میں جب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نظرآنےوالےلوگ ن لیگ کےکارکن نہیں ہیں اور یہ وڈیوجعلی ہے۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس کےلوگ ہیں۔