• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2082 پوائنٹس کا اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس مسلسل پانچویں روز مثبت رہا، انڈیکس مجموعی طور پر 9 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ کے بعد سے جاری تیزی کی لہر کے پانچویں روز انڈیکس 2 ہزار 82 پوائنٹس بڑھا ہے۔ 

پی ایس ایکس 100 انڈیکس آج کی بلند ترین سطح سے 94 پوائنٹس نیچے ایک لاکھ 87 ہزار 454 پر بند ہوا ہے۔ 

حصص بازار میں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے 49 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں  مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے آج 223 ارب اضافے کو شامل کرکے پانچ روزہ اضافہ 966 ارب روپے ہے۔ 

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کاروبار اختتام پر 20 ہزار 986 ارب روپے ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید