• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا پر طنز، اہلیہ سنیتا کا شلپا شندے کو کرارا جواب

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار گووندا پر طنز کرنے پر ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکارہ شلپا شندے کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ 

رئیلٹی شو ’لاک اپ‘ کے سیزن 2 میں گوندا کے معاشقوں پر کھلے عام بیانات دینے والی ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا شو میں وائلڈ کارڈ انٹری لینے والی اداکارہ شلپا شندے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

شو کے نئے پرومو میں شلپا شندے نے گووندا کے افیئرز پر بیانات دینے پر سنیتا آہوجا کو مرعوب کرنے کی کوشش کی۔

شلپا نے گوندا کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’دنیا میں گووندا جی کے اتنے مداح ہیں، آپ ان کے بارے میں ایسا کیسے بول سکتی ہیں؟‘ اس پر سنیتا آہوجا نے غصے میں آکر شلپا کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا، ’جب تم پر گزرے گی نا، تب پتہ چلے گا۔‘

انسٹاگرام پر صارفین نے اس لڑائی پر سنیتا آہوجا کی کھل کر حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’سنیتا نے بہت اچھا کیا‘، جبکہ دوسرے نے لکھا، ’شلپا شندے کو اس کے جھوٹے کیسز کے بعد ویسے بھی کسی پبلک پلیٹ فارم پر نہیں لانا چاہیے تھا۔‘

واضح رہے کہ شلپا شندے نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں ڈرامہ ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ کے پروڈیوسر پر لگائے گئے ان کے جنسی ہراسانی کے الزامات جھوٹے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید