• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نرس نے چھت سے گرانے پر بچ جانیوالے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کے انجیکشن لگا کر مار ڈالا

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک نرس خاتون نے اپنے معاشقے کے آڑے آنے والے شوہر کو ٹوائٹ کلینر کے انجیکشنز لگا کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ پرشانت حال ہی میں خلیجی ملک سے واپس آیا تھا، مقتول اپنی بیوی سندھیا اور اس کے مبینہ عاشق انیل کے تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔

پولیس کے مطابق صورتِ حال کو دیکتھے ہوئے سندھیا نے بنٹی نامی کرائے کے قاتل کے ساتھ مل کر پرشانت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پہلے بنٹی نے پرشانت کو نشہ آور مشروب پلایا اور بعد میں سندھیا کے ساتھ مل کر اسے چھت پر لے گیا اور عمارت سے نیچے دھکا دے دیا لیکن پرشانت شدید زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

پولیس کے مطابق پرشانت کو زندہ بچ جانے پر پہلے سرکاری اور پھر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جب پہلی کوشش ناکام ہو گئی تو اگلے دن سندھیا نے، جو پیشے سے نرس ہے، علاج کے دوران پرشانت کی رگ میں لگی باریک طبی نالی کے ذریعے مبینہ طور پر بیت الخلاء صاف کرنے والا محلول اور دیگر کیمیائی مادے جسم میں داخل کر دیے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرشانت کی والدہ کو اس واقعے پر شک ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران بنٹی نے بھی مبینہ طور پر اپنے کردار کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ سندھیا نے بنایا تھا اور اسی نے پیسے دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سندھیا، انیل اور بنٹی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید