وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انڈسٹریل پالیسی جلد متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں، ایس او ایز میں 28 اداروں کی نجکاری پر کام کررہے ہیں۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ کمیونٹی اور صنعتوں کو ریلیف دیا ہے، سپر ٹیکس کو کم کیا ہے، گروتھ آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے استحکام نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک سے 19غیرملکی کمپنیاں گئی اور 79 غیرملکی کمپنیاں آئی ہیں، 22 غیر ملکی کمپنیوں سے سرمایہ کاری آئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسپورٹرز کےلیے 88 ارب روپے رکھے ہیں، ساڑھے 4 فیصد فنانسنگ ملے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، جس سے صنعتکاروں کو ریلیف اور سمت کا تعین ہوگا۔