• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے پہلے بے شمار افیئرز تھے، میں پلے بوائے تھا: رام کپور کا اعتراف

بھارتی اداکار رام کپور—فائل فوٹو
بھارتی اداکار رام کپور—فائل فوٹو

بھارتی اداکار رام کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے قبل ہونے والے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شادی سے پہلے میرے بہت زیادہ افیئرز رہے اور میں خود کو پلے بوائے سمجھتا تھا۔

ایک ریئلٹی شو میں گفتگو کے دوران سوال کے جواب میں رام کپور نے کہا کہ شادی کے بعد میرا ایک بھی افیئر نہیں رہا۔

جب ان سے شادی سے پہلے کے تعلقات کی تعداد پوچھی گئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں گن بھی نہیں سکتا، میں پلے بوائے تھا۔

رام کپور نے بتایا کہ جب میں نے گوتمی سے شادی کا فیصلہ کیا تو میری قریبی دوست ایکتا پور نے گوتمی کو فون کر کے خبردار کیا تھا۔

رام کپور کے مطابق ایکتا کپور نے گوتمی سے کہا تھا کہ تم کیا کر رہی ہو؟ اس کے تو بہت سارے افیئرز رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکتا گوتمی کے لیے فکر مند تھیں، میں مانتا ہوں کہ اس وقت ایکتا نے جو کیا وہ درست تھا، کیونکہ میں واقعی ایسا ہی انسان تھا۔

رام کپور اور گوتمی کپور کی پہلی ملاقات 2000ء میں ٹی وی ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی، دونوں نے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 فروری 2003ء کو شادی کر لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید