• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ بدل جاتا ہے، اسی لیے گاڑی نہیں چلاتی: فضا علی

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی—فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ میں دن کے وقت دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ سورج کی روشنی میں میری آنکھوں کا رنگ بدل جاتا ہے۔

فضا علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے دونوں سے دلچسپ سوالات کیے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ کچھ لوگ میری سوشل میڈیا پوسٹس آسانی سے برداشت کر لیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کو انہیں دیکھنے کے بعد دوا کھانی پڑتی ہے۔

پروگرام کے دوران جب میزبان نے اعجاز خان سے پوچھا کہ کیا فضا علی اچھی ڈرائیونگ کرتی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، جی ہاں! لیکن گاڑی چلاتے ہوئے انہیں نیند آنے لگتی ہے۔

اس پر فضا علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ نیند نہیں بلکہ سورج کی روشنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری آنکھیں دھوپ کے لیے بہت حساس ہیں، تیز دھوپ میں میری آنکھوں کا رنگ بدلنے لگتا ہے، بالکل گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل ہوتا ہے، کبھی نیلا، کبھی سبز، کبھی گہرا نیلا، کبھی سیاہ اور کبھی جامنی رنگ کی جھلک نظر آتی ہے، اسی لیے میں دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فضا علی نے ڈرامہ مہندی سے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور ٹی وی میزبانی کے شعبوں میں بھی نمایاں مقام بنایا۔

انہوں نے رواں سال کاروباری شخصیت اعجاز خان سے شادی کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید