• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں منعقدہ ظہرانے کے دوران امریکی ریپر نکی میناج کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں باصلاحیت، قابلِ احترام اور پرکشش شخصیت قرار دے دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک ایسی خاتون بھی موجود ہیں جو نہایت قابلِ احترام، پرکشش اور بہترین دوست ہیں، میں انہیں قدامت پسند نہیں بلکہ عقلِ سلیم کی حامی کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار شخصیت ہیں، سب ان کا احترام کرتے ہیں اور غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں، ان کا نام نکی میناج ہے۔

تقریب کے بعد نکی میناج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائٹ ہاؤس سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو وائٹ ہاؤس باربی قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق نکی میناج نے حال ہی میں اریکا کرک کی بھی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے بہت سے لوگوں کو امید دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نکی میناج کو ٹرمپ کا گولڈ کارڈ ملا ہے جس کے ذریعے انہیں امریکی شہریت دی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید