• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازا کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے: فاروق ستار

فاروق ستار— فائل فوٹو
فاروق ستار— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحۂ گل پلازا کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے سوال کیا ہے کہ رپورٹ میں ایسا کیا ہے جسے چھپایا جا رہا ہے؟ چاہتے ہیں کہ اگلی سماعت پر کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے گیند محکمۂ داخلہ کی کورٹ میں ڈال دی ہے، سانحۂ گل پلازا کی انکوائری رپورٹ کو جاننا عوام کا حق ہے، حکومت کمیشن کی رپوٹ کو عام کرے۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں 100 کے قریب لوگ جاں بحق ہوئے، سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کمیٹی بنا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنی گفتگو میں صوبائی حکومت پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 18 سال سے بدترین حکومت قائم ہے۔

قومی خبریں سے مزید