• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کا ضم اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے فیصلے پر وزیر اعظم کو خط

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے فیصلے سے متعلق وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، وفاق کے وعدے پورے نہیں ہوئے انضمام کا تمام بوجھ کے پی تنہا اٹھا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کیلئے این ایف سی میں طےشدہ حصہ تا حال کے پی کو نہیں ملا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کے پی اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے مجوزہ ٹیکس اقدامات مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ٹیکس استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر مؤخر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید