ضلع کرک کے تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر 30 دن کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔