• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مخالف پوسٹ کرنے پر یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن پر دہشتگردی کا مقدمہ

یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی رکن پارلیمان ریما حسن نے اسرائیل مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے خلاف دہشت گردی مقدمے کو فلسطین حامی آوازیں بند کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

پیرس کی عدالت پہنچنے پر ریما حسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے سیاسی مخالفین کو سنسر کرنا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں، ہمیں فرانس کی اصل پہچان جمہوریت، قانون کی حکمرانی، اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ ریما حسن کو اپریل میں اسرائیل مخالف پوسٹ پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، الزام ثابت ہونے پر ریما حسن کو ممکنہ طور پر سات سال قید اور سوا لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید