• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو چیف کے بیانات جنگ میں یورپی ممالک کی دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیانات یورپی ممالک کی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے اپنی سر زمین، فوجی اڈے اور تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی، وہ اس بلااشتعال جارحیت اور اس کے نتائج کی ذمے داری سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مارک روٹے کی جانب سے اس جنگ پر فخر کا اظہار طاقت نہیں بلکہ خوشامدانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، یہ خوشامدی درباری کی اس غلامانہ ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ چاپلوسی بادشاہ کی حقارت کو مٹا سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی نظر میں خوشامد سے کسی غیر مؤثر اتحاد کو مؤثر نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اس قسم کی چالاک حرکت خوشامد کرنے والے کی خود داری اور ذاتی وقار کو بحال کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید