فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے۔
ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے اور لیونل میسی ورلڈ کپ میں 8 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، جس کے بعد ان کے مجموعی ورلڈ کپ گول کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے ہیں۔
میسی کے بعد ایمباپے اور ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ نمایاں ٹاپ اسکورر ہیں، ایمباپے نے ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے ریکارڈ کو 11 گولز تک بڑھا لیا اور اینزو فرنانڈیز نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 3000 واں گول اسکور کیا۔
اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں اب تک 259 یلو اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔