• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی اور فرال کی برطانیہ میں نیتو کپور سے ملاقات، ویڈیو وائرل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی کی برطانیہ میں بھارتی اداکارہ نیتو کپور سے ملاقات ہوئی ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

فضا علی نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے اکاؤنٹ پر نیتو کپور سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ایک خوبصورت اور ناقابلِ فراموش لمحہ ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ نیتو جی سے مل کر بے حد خوشی ہوئی، جو کہ ایک حقیقی آئیکن ہیں، ان کا مزاج بہت شائستہ اور گرمجوشی سے بھرپور ہے۔

فضا علی نے لکھا ہے کہ جس طرح نیتو جی نے پاکستان کی تعریف کی، میری بیٹی فرال کی حوصلہ افزائی کی اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے ہمارے کام کی تعریف کی، ان کے الفاظ ہمارے دلوں کو چھو گئے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسے لمحات ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید