• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوری سپراٹ کی شادی کی انگوٹھی کی خاص بات کیا ہے؟

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب باندرہ میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف جوڑی کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں گوری سپراٹ کی منفرد شادی کی انگوٹھی نے خصوصی توجہ حاصل کی، جسے معروف لگژری جیولری برانڈ کوئین نے تیار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دی گئی شادی کی انگوٹھی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مڈغاسکر سے حاصل کیا گیا ایک انتہائی نایاب ’یاقوت‘ جڑا ہوا ہے، جسے تلاش کرنے میں تقریباً 3 مہینے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونے کے تاج نما ڈیزائن کی انگوٹھی میں جڑے اس نایاب یاقوت کے گرد 40 قدرتی ہیرے بھی پیوست کیے گئے ہیں۔

اس انگوٹھی کو تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او امیت کمار نے بتایا ہے کہ اس منفرد انگوٹھی کو تیار کرنے میں 256 گھنٹے سے زائد وقت لگا اور اسے 131 ماہر کاریگروں نے مل کر تیار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید