• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا کیس: پراسیکیوشن کے اعتراضات کا اسکروٹنی نوٹ پولیس فائل سے غائب ہونے کا انکشاف

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

سانحہ گل پلازا کیس میں پراسیکیوشن کے اعتراضات کا اسکروٹنی نوٹ پولیس فائل سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوران سماعت خود سرکاری وکیل اور پولیس ایک بار پھر ایک دوسرے کے سامنے کھڑے نظر آئے۔ وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے تین بار پولیس چالان پر اعتراضات کیے، وہ نوٹ ہی پولیس نے غائب کردیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی دکانوں کو ریگولرائز کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، دیکھنا ہوگا کہ سول ڈیفنس نے گل پلازا کو فائر سیفٹی کلیئرنس کیسے دے دی؟ اصل ملزمان کو سامنے لانا ہوگا تاکہ آئندہ ایسا سانحہ نہ ہو۔

وکیل نے کہا کہ پیسہ جان کا نعم البدل نہیں، پولیس نے اس کیس میں اپنا کام کیا ہی نہیں، سرکاری اداروں کی مجرمانہ غفلت دیکھنی ہوگی۔

خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ مال میں 17 جنوری کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔ آگ پر 33 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا تھا۔

افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

قومی خبریں سے مزید