• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نماز جنازہ مشہد میں ادا کردی گئی


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہد میں شہید سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

اس سے قبل آیت اللّٰہ علی خامنہ ای، ان کی بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری، بہو زہرا حداد اور تقریباً ڈیڑھ سال کی نواسی زہرا محمدی کے تابوتوں کو لاکھوں سوگواروں کے جلوس میں روضے تک پہنچایا گیا۔

شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا،بچے، بڑے، بوڑھے ، جوان اور خواتین سب نے ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

جلوس کے شرکاء نے ایرانی پرچم، تصاویر اور انتقام کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی آج نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ایئرپورٹ پہنچایا تھا۔

اس سے پہلے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی، آیت اللّٰہ خامنہ ای 28 فروری کو تہران پر امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید