پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک تقریب میں سیاہ رنگ کا مغربی طرز کا لباس پہن کر شرکت کی۔
اس تقریب میں اداکارہ کی شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین ہانیہ عامر کے نامناسب لباس پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین اس پر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔