جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یائر نے ایسا شدید عالمی اور عوامی ردِعمل سے بچنے کے لیے کیا۔ یائر نیتن یاہو نے اب اپنا نام یوناتان ہون رکھ لیا ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم پر نیتن یاہو کا خاندان شدید بین الاقوامی تنقید کا شکار ہے۔ یائر کا بھائی اوینر نیتن یاہو بھی چند سال پہلے اپنا نام بدل چکا ہے۔
مبصرین کے مطابق نام کی تبدیلی خاندان کے خلاف بڑھتے سیاسی ردِعمل، سیکیورٹی خدشات اور عوامی تنقید سے بچنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔