• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شہریوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کا اثر ہر چیز پر ہوتا ہے ہے اور اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید